Surah Al Imran Ayat 101 (3:101)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
وَ كَیْفَ تَكْفُرُوْنَ وَ اَنْتُمْ تُتْلٰى عَلَیْكُمْ اٰیٰتُ اللّٰهِ وَ فِیْكُمْ رَسُوْلُهٗؕ-وَ مَنْ یَّعْتَصِمْ بِاللّٰهِ فَقَدْ هُدِیَ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ 101
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور (ایمان والو! اب) تم کیوں کفر کروگے حالانکہ تمہارے سامنے اللہ کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں اور تم میں اس کا رسول تشریف فرما ہے اور جس نے اللہ کا سہارامضبوطی سے تھام لیا تو اسے یقینا سیدھا راستہ دکھادیا گیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تم کیوں کر کفر کروگے تم پر تو اللہ کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں اور تم میں اس کا رسول تشریف فرما ہے اور جس نے اللہ کا سہارا لیا تو ضرور وہ سیدھی راہ دکھایا گیا۔
Tafseer (Urdu)
{و كیف تكفرون: او رتم کیوں کفر کرو گے }یہاں ابتداء صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم سے خطاب ہے کہ اے جماعت صحابہ! (رضی اللہ تعالی عنہم)تم کافروں کی طرح اپس میں کیسے لڑ سکتے ہوجبکہ تم حضور رحمۃللعالمین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے صحبت یافتہ ہواور ان کی زبان مبارک سے قران مجید سنتے ہو۔ اس ایت میں عام مسلمانوں کو بھی اس اعتبار سے نصیحت ہے کہ ہمارے درمیان قران موجود ہے اور حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی تعلیمات موجود ہیں تو پھر اپس میں نفسانی لڑائی کس طرح ہوسکتی ہے {و من یعتصم بالله : اور جس نے اللہ کا سہارامضبوطی سے تھام لیا۔}جس نے اللہ عزوجل کا سہارا تھاما یعنی اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اور اس کے دین کو مضبوطی سے تھام لیا اور زندگی کے جملہ امور میں اسی کی طرف رجوع کیا تو اللہ عزوجل کے کرم سے وہ ضرور ہدایت پاجائے گا۔