Surah Al Imran Ayat 12 (3:12)
Family of Imran · Juz 3 · Madani
قُلْ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا سَتُغْلَبُوْنَ وَ تُحْشَرُوْنَ اِلٰى جَهَنَّمَؕ-وَ بِئْسَ الْمِهَادُ 12
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان کافروں سے کہہ دو کہ عنقریب تم مغلوب ہوجاؤگے اور دوزخ کی طرف ہانکے جاؤ گے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanفرمادو، کافروں سے کوئی دم جاتا ہے کہ تم مغلوب ہوگے اور دوزخ کی طرف ہانکے جاؤ گے اور وہ بہت ہی برا بچھونا۔
Tafseer (Urdu)
{ستغلبون: عنقریب تم مغلوب ہوجاوگے۔ }حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہماسے مروی ہے کہ جب بدر میں کفار کو رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم شکست دے کر مدینہ طیبہ واپس تشریف لائے تو یہودیوں نے کہا کہ’’ قریش تو فنون حرب (جنگی طریقوں ) سے نا آشنا ہیں (اسی لئے شکست کھا گئے۔) اگر ہم سے مقابلہ ہوا تو معلوم ہوجائے گا کہ لڑنے والے کیسے ہوتے ہیں۔ اس پر یہ آیت کریمہ نازل ہوئی (در منثور ال عمران تحت الایۃ: ۱۲ ۲ / ۱۵۸) اور انہیں یہ غیبی خبر دی گئی کہ’’ وہ دنیا میں مغلوب ہوں گے قتل کئے جائیں گے گرفتار کئے جائیں گے اور ان پر جزیہ مقرر کیا جائے گا اور اخرت میں دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور کچھ ہی عرصے میں یہودی قتل بھی ہوئے گرفتار بھی کئے گئے اور اہل خبیر پر جزیہ بھی مقرر کیا گیا اور قیامت کے دن انہیں جہنم کی طرف ہانکا جائے گا۔