Surah Al Imran Ayat 122 (3:122)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
اِذْ هَمَّتْ طَّآىٕفَتٰنِ مِنْكُمْ اَنْ تَفْشَلَاۙ-وَ اللّٰهُ وَلِیُّهُمَاؕ-وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ 122
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجب تم میں سے دو گروہوں نے ارادہ کیا کہ بزدلی دکھائیں اور اللہ ان کو سنبھالنے والاتھا اور اللہ ہی پر مسلمانوں کو بھروسہ کرناچاہئے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجب تم میں کے دو گروہوں کا ارادہ ہوا کہ نامردی کرجائیں اور اللہ ان کا سنبھالنے والا ہے اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہیے۔
Tafseer (Urdu)
{اذ همت طآىفتن منكم ان تفشلا :جب تم میں سے دو گروہوں نے ارادہ کیا کہ بزدلی دکھائیں۔} یہ دونوں گروہ انصار میں سے تھے ایک قبیلہ بنی سلمہ جس کا تعلق خزرج سے تھا اور ایک بنی حارثہ جس کا تعلق اوس سے تھا۔ یہ دونوں لشکر کے بازو تھے جب عبداللہ بن ابی بن سلول منافق بھاگا تو ان قبیلوں نے بھی واپسی کا ارادہ کیا لیکن اللہ تعالی نے کرم فرمایا اور انہیں اس سے محفوظ رکھا اور یہ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ساتھ ثابت قدم رہے۔ یہاں اس نعمت و احسان کا ذکر فرمایا ہے۔ ایت کے اخر میں توکل کی عظمت کو بھی بیان فرمایا۔ توکل کا مفہوم یہ ہے کہ اپنا کام کسی کے سپرد کر کے اس پر اعتماد کرنااللہ تعالی پر توکل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی کے حقیقی کارساز ہونے کا یقین رکھتے ہوئے اپنے کام ا س کے سپرد کر دینا۔ (احیاءعلوم الدین کتاب التوحید والتوکل الشطر الثانی بیان حال التوکل ۴ / ۳۲۱ ملخصا)