Surah Al Imran Ayat 126 (3:126)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
وَ مَا جَعَلَهُ اللّٰهُ اِلَّا بُشْرٰى لَكُمْ وَ لِتَطْمَىٕنَّ قُلُوْبُكُمْ بِهٖؕ-وَ مَا النَّصْرُ اِلَّا مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ 126
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ نے اس امداد کو صرف تمہاری خوشی کے لئے کیا اور اس لئے کہ اس سے تمہارے دلوں کو چین ملے اور مدد صرف اللہ کی طرف سے ہوتی ہے جو زبردست ہے حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہ فتح اللہ نے نہ کی مگر تمہاری خوشی کے لئے اور اسی لئے کہ اس سے تمہارے دلوں کو چین ملے اور مدد نہیں مگر اللہ غالب حکمت والے کے پاس سے۔
Tafseer (Urdu)
{و ما جعله الله الا بشرى لكم: اور اللہ نے اس امداد کو صرف تمہاری خوشی کے لئے کیا۔} فرمایا گیا کہ اللہ تعالی نے فرشتوں کو اتار کر جو تمہاری مدد فرمائی وہ صرف تمہاری خوشی کے لئے کی اور اس لئے کہ اس سے تمہارے دلوں کو اطمینان نصیب ہواور دشمن کی کثرت اور اپنی قلت سے تمہیں پریشانی او ربے قراری نہ ہو ۔ مسلمانوں کو ویسے ہی یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ حقیقی مدد اسباب سے نہیں بلکہ اللہ عزوجل کی طرف سے ہوتی ہے لہذا چاہئے کہ بندہ صرف اسباب پر نہیں بلکہ مسبب الاسباب پر نظر رکھے اور اسی پر توکل کرے۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کی عظمت: اس ایت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کی خوشی اللہ تعالی کو محبوب ہے کہ ان کی خوشی کیلئے ان کی مدد کی گئی۔