Surah Al Imran Ayat 128 (3:128)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
لَیْسَ لَكَ مِنَ الْاَمْرِ شَیْءٌ اَوْ یَتُوْبَ عَلَیْهِمْ اَوْ یُعَذِّبَهُمْ فَاِنَّهُمْ ظٰلِمُوْنَ 128
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے حبیب! آپ کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ، اللہ چاہے تو انہیں توبہ کی توفیق دیدے اور چاہے توانہیں عذاب میں ڈال دے کیونکہ یہ ظالم ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ بات تمہارے ہاتھ نہیں یا انہیں توبہ کی توفیق دے یا ان پر عذاب کرے کہ وہ ظالم ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{لیس لك من الامر شیء : اے حبیب! اپ کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔} ہجرت کے چوتھے سال صفر کے مہینے میں سرکار عالی وقارصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ستر قاری صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کو مکہ اور عسفان کے درمیان ایک جگہ بئر معونہ کی طرف بھیجا تاکہ وہاں لوگوں کو قران پاک اور دینی مسائل کی تعلیم دیں عامر بن طفیل نے دھوکے سے انہیں شہید کر دیا ان کافروں کے خلاف حضور سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے بربادی کی دعا کا ارادہ فرمایا تو اللہ تعالی نے اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو روک دیا اس کے متعلق یہ ایت کریمہ اتری ۔(صاوی ال عمران تحت الایۃ: ۱۲۸ ۱ / ۳۱۱-۳۱۲ مدارک ال عمران تحت الایۃ: ۱۲۸ ص۱۸۴ ملتقطا) اور فرمادیا گیا کہ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ان کیلئے کوئی دعا نہ کریں۔ ان کا معاملہ اللہ تعالی پر چھوڑ دیں اللہ تعالی چاہے تو انہیں توبہ کی توفیق دے اور چاہے تو عذاب دے۔ یہ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی وہ مبارک تربیت ہے جو رب العالمین عزوجل نے خود فرمائی اور ہرجگہ اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی کامل رہنمائی فرمائی۔