Surah Al Imran Ayat 138 (3:138)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
هٰذَا بَیَانٌ لِّلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ مَوْعِظَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ 138
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ لوگوں کے لئے ایک بیان اور رہنمائی ہے اور پرہیزگاروں کیلئے نصیحت ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ لوگوں کو بتانا اور راہ دکھانا اور پرہیزگاروں کو نصیحت ہے۔
Tafseer (Urdu)
{هذا بیان للناس و هدى: یہ لوگوں کے لئے ایک بیان اور رہنمائی ہے۔} قران پاک کو اللہ تعالی نے ہماری ہدایت اور نصیحت کیلئے نازل فرمایا لہذا قران کا حق ہے کہ اس کی تلاوت کے وقت اس پہلو کو بھی سامنے رکھا جائے اور اس میں مذکور اللہ تعالی کے نبیوں اور رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کی نافرمانی کرنے والی قوموں کا انجامقیامت کی سختیاں اور جہنم کے دردناک عذابات وغیرہ کے بارے میں پڑھ کر عبرت اور نصیحت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔