Surah Al Imran Ayat 139 (3:139)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
وَ لَا تَهِنُوْا وَ لَا تَحْزَنُوْا وَ اَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ 139
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تم ہمت نہ ہارو اور غم نہ کھاؤ، اگر تم ایمان والے ہو تو تم ہی غالب آؤ گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور نہ سستی کرو اور نہ غم کھاؤ تمہیں غالب آؤ گے اگر ایمان رکھتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و لا تهنوا : اور سستی نہ کرو۔} غزوہ احد میں نقصان اٹھانے کے بعد مسلمان بہت غمزدہ تھے اور اس کی وجہ سے بعض کے دل سستی کی طرف مائل تھے۔ ان کی اصلاح کے لئے فرمایا کہ جنگ احد میں جو تمہارے ساتھ پیش آیاہے اس کی وجہ سے غم نہ کرو اور سستی کا مظاہرہ نہ کرو ۔ جنگ بدر میں شکست کے باوجود ان کافروں نے ہمت نہ ہاری اور تم سے مقابلہ کرنے میں سستی سے کام نہ لیا تو تمہیں بھی سستی اور کم ہمتی نہیں کرنی چاہئے لہذا تم ہمت جواں رکھو۔ اگر تم سچے ایمان والے ہو اور اللہ تعالی پر کامل بھروسہ رکھنے والے ہو تو بالاخر تم ہی کامیاب ہوگے۔ چنانچہ مسلمانوں نے اس حکم پر عمل کر کے دکھایا اور خلفائے راشدین کے زمانہ مبارکہ میں مسلمانوں کو ہر طرف فتح و نصرت حاصل ہوئی۔