Surah Al Imran Ayat 141 (3:141)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
وَ لِیُمَحِّصَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ یَمْحَقَ الْكٰفِرِیْنَ 141
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس لئے کہ اللہ مسلمانوں کو نکھاردے اور کافروں کو مٹادے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس لئے کہ اللہ مسلمانوں کا نکھار کردے اور کافروں کو مٹادے۔
Tafseer (Urdu)
{و لیمحص الله : اوراس لئے کہ اللہ نکھار دے۔} کافروں سے جہاد کی ایک اور حکمت بیان کی جارہی ہے کہ کافروں سے جو مسلمانوں کو تکلیفیں پہنچتی ہیں وہ تو مسلمانوں کے لئے شہادت اورپاکیزگی کا ذریعہ بنتی ہیں جبکہ مسلمان جن کفار کو قتل کرتے ہیں تو یہ کفار کی بربادی کا ذریعہ بنتا ہے۔