Surah Al Imran Ayat 143 (3:143)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
وَ لَقَدْ كُنْتُمْ تَمَنَّوْنَ الْمَوْتَ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَلْقَوْهُ۪-فَقَدْ رَاَیْتُمُوْهُ وَ اَنْتُمْ تَنْظُرُوْنَ 143
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تم موت کا سامنا کرنے سے پہلے تو اس کی تمنا کیا کرتے تھے ،اب تم نے اسے آنکھوں کے سامنے دیکھ لیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تم تو موت کی تمنا کیا کرتے تھے اس کے ملنے سے پہلے تو اب وہ تمہیں نظر آئی آنکھوں کے سامنے۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد كنتم تمنون الموت : اورتم موت کی تمنا کیا کرتے تھے۔} جب بدر کے شہداء کے درجے اور مرتبے اور ان پراللہ تعالی کے انعام و احسان بیان فرمائے گئے تو جو مسلمان غزوہ بدر میں شریک نہ ہوئے تھے انہیں حسرت ہوئی اور انہوں نے آرزو کی کہ کاش کسی جہاد میں انہیں حاضری میسر آئے اور شہادت کے درجات ملیں انہی لوگوں نے حضور سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے احد پر جانے کے لئے اصرار کیا تھا ان کے حق میں یہ آیت نازل ہوئی ۔(مدارک ال عمران تحت الایۃ: ۱۴۳ ص۱۸۸) کہ پہلے توشہادت کی موت کی تمنا کرتے تھے مگرجب میدان جنگ میں پہنچے تو بھاگنے لگے یہ کیا ہے یہ گویا ان کی تفہیم ہے یعنی انہیں سمجھایا گیا ہے۔