Surah Al Imran Ayat 150 (3:150)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
بَلِ اللّٰهُ مَوْلٰىكُمْۚ-وَ هُوَ خَیْرُ النّٰصِرِیْنَ 150
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبلکہ اللہ ہی تمہارا مدد گارہے اور وہی سب سے بہترین مددگارہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبلکہ اللہ تمہارا مولا ہے اور وہ سب سے بہتر مددگار۔
Tafseer (Urdu)
{بل الله مولىكم: بلکہ اللہ ہی تمہارا مدد گارہے۔} کافروں کی بات ماننے سے روکنے کے بعد فرمایا کہ یاد رکھو کہ یہ کافر تمہارے مددگار نہیں بلکہ اللہ عزوجل ہی تمہارا مدد گارہے اور وہی سب سے بہترین مددگار ہے لہذا تم اس کی اطاعت کرو کیونکہ ہر ایک اپنے مولا کی اطاعت کرتا ہے توجب اللہ عزوجل تمہارا مولا ہے تو تم اسی کی اطاعت کرو۔