Surah Al Imran Ayat 157 (3:157)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
وَ لَىٕنْ قُتِلْتُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَوْ مُتُّمْ لَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَحْمَةٌ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ 157
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک اگر تم اللہ کی راہ میں شہید کردیے جاؤ یا مرجاؤ تو اللہ کی بخشش اور رحمت اس دنیاسے بہتر ہے جو یہ جمع کررہے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک اگر تم اللہ کی راہ میں مارے جاؤ یا مرجاؤ تو اللہ کی بخشش اور رحمت ان کے سارے دھن دولت سے بہتر ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و لىن قتلتم فی سبیل الله: اور بیشک اگر تم اللہ کی راہ میں شہید کردیے جاؤ۔ }ایت میں فرمایا گیا کہ اگر تم اللہ عزوجل کی راہ میں شہید کردیے جاو یا تمہیں طبعی موت ہی ائے لیکن تم اللہ عزوجل کی راہ میں ہو تو یہ موت مغفرت اور رحمت کا سبب ہوگی اور ایسی موت دنیا کے دھن دولت سے بہتر ہے ۔ اللہ عزوجل کی راہ میں مرنا یہ ہے کہ جہاد کے راستے میں موت ائے اور اسی حکم میں یہ بھی داخل ہے کہ عبادت کرتے ہوئے یا ذکر کرتے ہوئے یا علمی خدمت کرتے ہوئے یا تبلیغ دین کرتے ہوئے موت اجائے اس حال میں موت بھی اللہ عزوجل کی راہ میں موت ہے اور اس کا نتیجہ بھی رب کریم عزوجل کی رحمت اور مغفرت ہے ۔