Surah Al Imran Ayat 158 (3:158)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
وَ لَىٕنْ مُّتُّمْ اَوْ قُتِلْتُمْ لَاِالَى اللّٰهِ تُحْشَرُوْنَ 158
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر تم مرجاؤ یا مارے جاؤ (بہرحال) تمہیں اللہ کی بارگاہ میں جمع کیا جائے گا ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر تم مرو یا مارے جاؤ تو اللہ ہی کی طرف اٹھنا ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{و لىن متم: اور اگر تم مرجاو ۔ } صدرالافاضل مولانا نعیم الدین مراد ابادی رحمۃاللہ تعالی علیہ یہاں نہایت پر لطف تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں : یہاں مقامات عبدیت کے تینوں مقاموں کا بیان فرمایاگیا پہلا مقام تو یہ ہے کہ بندہ بخوف دوزخ اللہ(عزوجل) کی عبادت کرے تو اس کو عذاب نار سے امن دی جاتی ہے اس کی طرف’’لمغفرة من الله ‘‘ میں اشارہ ہے۔ دوسری قسم وہ بندے ہیں جو جنت کے شوق میں اللہ(عزوجل) کی عبادت کرتے ہیں اس کی طرف ’’ورحمۃ‘‘ میں اشارہ ہے کیونکہ رحمت بھی جنت کا ایک نام ہے۔ تیسری قسم وہ مخلص بندے ہیں جو عشق الہی اور ا س کی ذات پاک کی محبت میں اس کی عبادت کرتے ہیں اور ان کا مقصود اس کی ذات کے سوا اور کچھ نہیں ہے انہیں حق سبحانہ وتعالی اپنے دائرہ کرامت میں اپنی تجلی سے نوازے گا اس کی طرف ’’لاالى الله تحشرون‘‘ میں اشارہ ہے ۔ (خزائن العرفان ال عمران تحت الایۃ: ۱۵۸ ص۱۴۱)