Surah Al Imran Ayat 162 (3:162)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
اَفَمَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَ اللّٰهِ كَمَنْۢ بَآءَ بِسَخَطٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ مَاْوٰىهُ جَهَنَّمُؕ-وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ 162
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا وہ شخص جو اللہ کی خوشنودی کے پیچھے چلا وہ اس شخص کی طرح ہے جو اللہ کے غضب کا مستحق ہوا اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہو؟ اور وہ کیا ہی برا ٹھکانہ ہے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو کیا جو اللہ کی مرضی پر چلاوہ اس جیسا ہوگا جس نے اللہ کا غضب اوڑھا اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور کیا بری جگہ پلٹنے کی۔
Tafseer (Urdu)
{افمن اتبع رضوان الله:کیا وہ شخص جواللہ کی خوشنودی کے پیچھے چلا۔ }اللہ تعالی کی رضا کا طالب اور اللہ تعالی کی ناراضگی کا مستحق دونوں برابر نہیں ہوسکتے ۔ کہاں وہ جو اللہ عزوجل سے سچی محبت کرنے والا اس کی اطاعت کرنے والا اس کی خوشنودی کیلئے سب کچھ قربان کردینے والا جیسے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اور ان کے بعد کے صالحین رحمۃ اللہ تعالی علیہم اور کہاں اللہ تعالی کی نافرمانی کرنے والا اس کے احکام سے منہ موڑنے والا اس کی ناراضی کی پرواہ نہ کرنے والا اور اپنی خواہش کو رب عزوجل کی رضا پر ترجیح دینے والاجیسے کفارو منافقین اور ان کے پیروکار نافرمان لوگ یہ دونوں برابر کیسے ہوسکتے ہیں ان لوگوں کے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں مختلف درجات ہیں ہر ایک کی منزلیں اور مقامات جدا گانہ ہیں۔ بروں کے الگ مقام اور اچھوں کے الگ جیسا کہ اس سے اگلی ایت میں فرمایا گیا ہے ۔