Surah Al Imran Ayat 161 (3:161)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
وَ مَا كَانَ لِنَبِیٍّ اَنْ یَّغُلَّؕ-وَ مَنْ یَّغْلُلْ یَاْتِ بِمَا غَلَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِۚ-ثُمَّ تُوَفّٰى كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ 161
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کسی نبی کا خیانت کرنا ممکن ہی نہیں اور جو خیانت کرے تووہ قیامت کے دن اس چیزکو لے کرآئے گا جس میں اس نے خیانت کی ہوگی پھر ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کسی نبی پر یہ گمان نہیں ہوسکتا کہ وہ کچھ چھپا رکھے اور جو چھپا رکھے وہ قیامت کے دن اپنی چھپائی چیز لے کر آئے گا پھر ہر جان کو ان کی کمائی بھرپور دی جائے گی اور ان پر ظلم نہ ہوگا ۔
Tafseer (Urdu)
{و ما كان لنبی ان یغل: اور کسی نبی کا خیانت کرنا ممکن ہی نہیں۔ } نبی علیہ السلام کا خیانت کرنا ممکن نہیں کیونکہ یہ شان نبوت کے خلاف ہے نیزانبیاء علیہم الصلوۃ والسلام گناہوں سے معصوم ہوتے ہیں لہذا ان سے ایسا ممکن نہیں۔ وہ نہ تو وحی کے معاملے میں خیانت کرتے ہیں اور نہ کسی اور معاملے میں۔ شان نزول: ایک جنگ میں مال غنیمت میں ایک چادر گم ہو گئی ۔ بعض منافقوں نے کہا کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اپنے لئے رکھ لی ہوگی ۔ اس پر یہ ایت اتری ۔ (جمل علی الجلالین ال عمران تحت الایۃ: ۱۶۱۱ / ۵۰۵) اس سے کئی مسئلے معلوم ہوئے ۔ ایک یہ کہ غنیمت کی تقسیم کے بغیر ناجائز طریقہ پر کچھ لینا سخت حرام ہے۔ دو سرا یہ کہ نبی علیہ السلام گناہوں سے معصوم ہیں۔ گناہ اور نبوت میں وہی نسبت ہے جو اندھیرے اور اجالے میں ہے ۔تیسرا یہ کہ نبی علیہ السلام پر بد گمانی منافقوں کا کام ہے اور کفر ہے۔ چوتھا یہ کہ نبی علیہ السلام رب العالمین عزوجل کے ایسے پیارے ہوتے ہیں کہ اللہ تعالی ان پر سے لوگوں کی تہمتیں دور فرماتا ہے ۔ خیانت کی مذمت: اس ایت میں خیانت کی مذمت بھی بیان فرمائی کہ جو کوئی خیانت کرے گا وہ کل قیامت میں اس خیانت والی چیز کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ احادیث میں بھی خیانت کی بہت مذمت بیان کی گئی ہے چنانچہ سرورکائنات صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے جہنمیوں میں ایسے شخص کو بھی شمار فرمایا جس کی خواہش اور طمع اگرچہ کم ہی ہو مگر وہ اسے خیانت کا مرتکب کر دے۔(مسلم کتاب الجنۃ وصفۃ نعیمہا واہلہا باب الصفات التی یعرف بہا فی الدنیا اہل الجنۃ واہل النار ص۱۵۳۲ الحدیث: ۶۳(۲۸۶۵)) حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے سرکار عالی وقار صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’جو امانتدار نہیں اس کا کوئی ایمان نہیں اور جس میں عہد کی پابندی نہیں اس کا کوئی دین نہیں۔(مسند امام احمد مسند المکثرین من الصحابۃ مسند انس بن مالک بن النضر ۴ / ۲۷۱ الحدیث: ۱۲۳۸۶) حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’مومن ہر عادت اپنا سکتا ہے مگر جھوٹااور خیانت کرنے والانہیں ہوسکتا ۔ (مسند امام احمد مسند الانصار حدیث ابی امامۃ الباہلی ۸ / ۲۷۶ الحدیث: ۲۲۲۳۲)