Surah Al Imran Ayat 187 (3:187)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ لَتُبَیِّنُنَّهٗ لِلنَّاسِ وَ لَا تَكْتُمُوْنَهٗ٘-فَنَبَذُوْهُ وَرَآءَ ظُهُوْرِهِمْ وَ اشْتَرَوْا بِهٖ ثَمَنًا قَلِیْلًاؕ-فَبِئْسَ مَا یَشْتَرُوْنَ 187
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یاد کرو جب اللہ نے ان لوگوں سے عہد لیا جنہیں کتاب دی گئی کہ تم ضرور اس کتاب کو لوگوں سے بیان کرنا اوراسے چھپانا نہیں تو انہوں نے اس عہد کو اپنی پیٹھ کے پیچھے پھینک دیا اور اس کے بدلے تھوڑی سی قیمت حاصل کرلی تو یہ کتنی بری خریداری ہے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یاد کرو جب اللہ نے عہد لیا ان سے جنہیں کتاب عطا ہوئی کہ تم ضرور اسے لوگوں سے بیان کردینا اور نہ چھپانا تو انہوں نے اسے اپنی پیٹھ کے پیچھے پھینک دیا اور اس کے بدلے ذلیل دام حاصل کیے تو کتنی بری خریداری ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{و اذ اخذ الله میثاق : اور جب اللہ نے عہد لیا۔ }اللہ تعالی نے توریت و انجیل کے علماء پر واجب کیا تھا کہ ان دونوںکتابوں میں سرور کائنات صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت پر دلالت کرنے والے جو دلائل ہیں وہ لوگوں کو خوب اچھی طرح واضح کرکے سمجھادیں اور ہر گز نہ چھپائیں لیکن انہوں نے رشوتیں لے کر اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ان اوصاف کو چھپایا جو توریت و انجیل میں مذکور تھے۔ علم دین چھپانا گناہ ہے: اس ایت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ علم دین کو چھپانا گناہ ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ جس شخص سے کچھ دریافت کیا گیا جس کو وہ جانتا ہے اور اس نے اس کو چھپایا روز قیامت اسے اگ کی لگام ڈالی جائے گی۔ (ترمذی کتاب العلم باب ما جاء فی کتمان العلم ۴ / ۲۹۵ الحدیث: ۲۶۵۸) علماء پر واجب ہے کہ اپنے علم سے فائدہ پہنچائیں اور حق ظاہر کریں اور کسی غرض فاسد کے لئے اس میں سے کچھ نہ چھپائیں۔