Surah Al Imran Ayat 39 (3:39)
Family of Imran · Juz 3 · Madani
فَنَادَتْهُ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ هُوَ قَآىٕمٌ یُّصَلِّیْ فِی الْمِحْرَابِۙ-اَنَّ اللّٰهَ یُبَشِّرُكَ بِیَحْیٰى مُصَدِّقًۢا بِكَلِمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ سَیِّدًا وَّ حَصُوْرًا وَّ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ 39
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو فرشتوں نے اسے پکار کر کہاجبکہ وہ اپنی نماز کی جگہ کھڑے نماز پڑھ رہے تھے کہ بیشک اللہ آپ کو یحییٰ کی خوشخبری دیتا ہے جو اللہ کی طرف کے ایک کلمہ کی تصدیق کرے گا اور وہ سردارہو گا اور ہمیشہ عورتوں سے بچنے والا اور صالحین میں سے ایک نبی ہوگا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو فرشتوں نے اسے آواز دی اور وہ اپنی نماز کی جگہ کھڑا نماز پڑھ رہا تھا بیشک اللہ آپ کو مژدہ دیتا ہےیحییٰ کا جو اللہ کی طرف کے ایک کلمہ کی تصدیق کرے گا اور سردار اور ہمیشہ کے لیے عورتوں سے بچنے والا اور نبی ہمارے خاصوں میں سے۔
Tafseer (Urdu)
{فنادته الملىكة: تو فرشتوں نے اسے پکار کر کہا۔} حضرت زکریا علی نبینا وعلیہ الصلوۃ و السلام بڑے عالم تھے بارگاہ الہی عزوجل میں قربانیاں آپ علیہ الصلوۃ والسلام ہی پیش کیا کرتے تھے اور مسجد شریف میں آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی اجازت کے بغیر کوئی داخل نہیں ہوسکتا تھا جس وقت محراب میں آپ علیہ الصلوۃ والسلام نماز میں مشغول تھے اور باہر آدمی داخلے کی اجازت کا انتظار کررہے تھے دروازہ بند تھا اچانک آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک سفید پوش جوان کودیکھا وہ حضرت جبریل علیہ الصلوۃ والسلام تھے انہوں نے آپ علیہ الصلوۃ والسلام کو فرزند کی بشارت دی جو ’’ ان الله یبشرك‘‘ میں بیان فرمائی گئی۔ (خازن ال عمران تحت الایۃ:۳۹ ۱ / ۲۴۶) یہ غیب کی خبر حضرت جبرئیل اور حضرت زکریا علیہما الصلوۃ والسلام دونوں کو معلوم ہوگئی۔ اپ علیہ الصلوۃ والسلام کو بشارت ملی کہ اپ علیہ الصلوۃ والسلام کو ایسا بیٹا عطا کیا جائے گا جس کا نام’’ یحیی‘‘ ہوگا اور وہ اللہ عزوجل کے کلمہ یعنی حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی تصدیق کرے گا۔ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو کلمۃ اللہ اس لئے کہتے ہیں کہ اللہ تعالی نے انہیں کلمہ ’’کن‘‘ فرما کر بغیر باپ کے پیدا کیا۔ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ و السلام پر سب سے پہلے ایمان لانے اور ان کی تصدیق کرنے والے حضرت یحیی علیہ الصلوۃ و السلام ہیں جو حضرت عیسی علیہ الصلوۃ و السلام سے عمر میں چھ ماہ بڑے تھے۔ حضرت یحیی علیہ الصلوۃ و السلام کی والدہ حضرت مریم رضی اللہ تعالی عنہاسے ملیں تو انہیں اپنے حاملہ ہونے پر مطلع کیا حضرت مریم رضی اللہ تعالی عنہا نے فرمایا: میں بھی حاملہ ہوں۔ حضرت یحیی علیہ الصلوۃ والسلام کی والدہ نے کہا: اے مریم! رضی اللہ تعالی عنہامجھے یوں لگتا ہے کہ میرے پیٹ کا بچہ تمہارے پیٹ کے بچے کو سجدہ کرتا ہے۔(خازن ال عمران تحت الایۃ: ۳۹ ۱ / ۲۴۷) {سیدا: سردار۔} ایت مبارکہ میں حضرت یحیی علی نبینا وعلیہ الصلوۃ و السلام کے چار اوصاف بیان فرمائے (1)…مصدق: تصدیق کرنے والا۔ اس کا بیان اوپر گزرا۔ (2)…سید یعنی سردار: سید اس رئیس کو کہتے ہیں جو مخدوم و مطاع ہو یعنی لوگ اس کی خدمت و اطاعت کریں۔ حضرت یحیی علیہ الصلوۃ و السلام مومنین کے سردار اور علم و حلم اور دین میں ان کے رئیس تھے۔ (3)…حصورا: عورتوں سے بچنے والا۔ حصوروہ شخص ہوتا ہے جو قوت کے باوجود عورت سے رغبت نہ کرے ۔ (4)… صالحین میں سے ایک نبی۔