Surah Al Imran Ayat 40 (3:40)
Family of Imran · Juz 3 · Madani
قَالَ رَبِّ اَنّٰى یَكُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ وَّ قَدْ بَلَغَنِیَ الْكِبَرُ وَ امْرَاَتِیْ عَاقِرٌؕ-قَالَ كَذٰلِكَ اللّٰهُ یَفْعَلُ مَا یَشَآءُ 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariعرض کی :اے میرے رب میرے ہاں لڑکا کیسے پیدا ہوگا حالانکہ مجھے بڑھاپا پہنچ چکا ہے اور میری بیوی بھی بانجھ ہے ؟ اللہ نے فرمایا: اللہ یوں ہی جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولا اے میرے رب میرے لڑکا کہاں سے ہوگا مجھے تو پہنچ گیا بڑھاپااور میری عورت بانجھ فرمایا اللہ یوں ہی کرتا ہے جو چاہے۔
Tafseer (Urdu)
{انى یكون لی غلم: میرے ہاں لڑکا کیسے پیدا ہوگا! } حضرت زکریا علیہ الصلوۃ و السلام کو جب بیٹے کی بشارت دی گئی تو اپ علیہ الصلوۃ و السلام نے تعجب کے طور پر عرض کیا :اے میرے رب! عزوجل میرے ہاں لڑکا کیسے پیدا ہوگا حالانکہ میں بوڑھا ہوچکا ہوں اور میری بیوی بھی بانجھ ہے اللہ عزوجل نے فرمایا: اللہ عزوجل یوں ہی جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ اس وقت حضرت زکریا علیہ الصلوۃ و السلام کی عمر ایک سو بیس سال کی ہوچکی تھی اور اپ علیہ الصلوۃ و السلام کی زوجہ کی عمر اٹھانوے سال تھی۔ سوال سے مقصود یہ تھا کہ بیٹا کس طرح عطا ہوگا آیا میری جوانی واپس لوٹائی جائے گی اور زوجہ کا بانجھ ہونا دور کیا جائے گا یا ہم دونوں اپنے حال پر رہیں گےفرمایا گیا کہ بڑھاپے میں فرزند عطا کرنا اس کی قدرت سے کچھ بعید نہیں لہذا اس بڑھاپے کی حالت میں فرزند ملے گا ۔