Surah Al Imran Ayat 43 (3:43)
Family of Imran · Juz 3 · Madani
یٰمَرْیَمُ اقْنُتِیْ لِرَبِّكِ وَ اسْجُدِیْ وَ ارْكَعِیْ مَعَ الرّٰكِعِیْنَ 43
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے مریم! اپنے رب کی فرمانبرداری کرو اور اس کی بارگاہ میں سجدہ کر واور رکوع والوں کے ساتھ رکوع کرو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے مریم اپنے رب کے حضور ادب سے کھڑی ہو اور اس کے لئے سجدہ کر اور رکوع والوں کے ساتھ رکوع کر۔
Tafseer (Urdu)
{یمریم اقنتی لربك: اے مریم! اپنے رب کی فرمانبرداری کرو۔}قنوت کا معنی فرمانبرداری کرنا بھی ہوتا ہے اورادب سے کھڑا ہونا بھی۔ جب فرشتوں نے اپ رضی اللہ تعالی عنہا کو ایت میں مذکور حکم سنایا تو حضرت مریم رضی اللہ تعالی عنہانے اتنا طویل قیام کیا کہ آپ رضی اللہ تعالی عنہا کے قدم مبارک پر ورم آگیا اور پاوں پھٹ کر خون جاری ہوگیا ۔ (خازن ال عمران تحت الایۃ: ۴۳ ۱ / ۲۴۹)