Surah Al Imran Ayat 46 (3:46)
Family of Imran · Juz 3 · Madani
وَ یُكَلِّمُ النَّاسَ فِی الْمَهْدِ وَ كَهْلًا وَّ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ 46
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاوروہ لوگوں سے جھولے میں اور بڑی عمر میں بات کرے گا اور خاص بندوں میں سے ہوگا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور لوگوں سے بات کرے گا پالنے میں اور پکی عمر میں اور خاصوں میں ہوگا۔
Tafseer (Urdu)
{و یكلم الناس فی المهد: اور وہ لوگوں سے جھولے میں کلام کرے گا۔} حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی تین شانیں یہاں بیان ہوئیں۔ (1)… بات کرنے کی عمر سے پہلے ہی کلام کریں گے چنانچہ سورہ مریم ایت29تا33میں اپ علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام مذکور ہے۔ (2)…پکی عمر میں لوگوں سے کلام فرمائیں گے اور وہ یوں کہ آسمان سے اترنے کے بعد اپ علیہ الصلوۃ والسلام لوگوں سے کلام فرمائیں گے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام آسمان سے زمین کی طرف اتریں گے جیسا کہ احادیث میں وارد ہوا ہے اور دجال کو قتل کریں گے۔ لہذا جیسے اپ علیہ الصلوۃ والسلام کا بچپن میں کلام کرنا معجزہ ہے ایسے ہی پکی عمر میں اس طرح کلام کرنا معجزہ ہے ۔ (3)…اللہ تعالی کے خاص بندوں میں سے ہیں۔ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی صفات: مجموعی طور پر سورہ ال عمران کی ایت نمبر 45اور 46میں حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی بہت سی صفات بیان ہوئیں: (1)…کلمۃ اللہ ہونا۔ (2)… مسیح ہونا۔ (3)… حضرت مریم رضی اللہ تعالی عنہا کا بیٹا ہونا۔ (4)…بغیر باپ کے پیدا ہونا۔ (5)… دنیا میں عزت والا ہونا کہ قران کے ذریعے سارے عالم میں ان کے نام کی دھوم مچا دی گئی۔ اخرت میں خصوصی عزت والا ہونابہت سے طریقوں سے ہوگا ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ قیامت میں انہی کے ذریعہ مخلوق کوحضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم تک رہنمائی ملے گی۔ (6)… بارگاہ الہی عزوجل میں بہت زیادہ قرب و منزلت رکھنے والا ہونا وغیرہ ۔ معلوم ہوا کہ پیغمبروں علیہم الصلوۃ والسلام کی نعت خوانی سنت الہیہ ہے اللہ تعالی اس کی توفیق عطا فرمائے۔