Surah Al Imran Ayat 5 (3:5)
Family of Imran · Juz 3 · Madani
اِنَّ اللّٰهَ لَا یَخْفٰى عَلَیْهِ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِﭤ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک اللہ پر کوئی چیز پوشیدہ نہیں ،نہ زمین میں اورنہ ہی آسمان میں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ پر کچھ چھپا نہیں زمین میں نہ آسمان میں۔
Tafseer (Urdu)
{ان الله لا یخفى علیه شیء:بیشک اللہ پر کوئی چیز پوشیدہ نہیں۔} اسمان و زمین کی ہر چیز ہر وقت تمام تر تفصیلات کے ساتھ بغیر کسی کی تعلیم و خبر کے جاننا اللہ تعالی کی صفت ہے یہ وصف کسی بندے میں نہیں کیونکہ مخلوق کو جو علم ہے وہ اللہ عزوجل کے بتانے سے ہے اور وہ بھی متناہی اور قابل فناہے یعنی اس کی کوئی نہ کوئی انتہاء ہے اور وہ ختم بھی ہوسکتا ہے نیز وہ تب سے ہے جب سے اللہ تعالی نے بتایا اور تب تک ہے جب تک اللہ عزوجل چاہے۔ ایسے علم کو علم عطائی کہتے ہیں جیسے اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم علی نبینا وعلیہ الصلوۃ و السلام کے متعلق ارشاد فرمایا: ’’و كذلك نری ابرهیم ملكوت السموت و الارض‘‘ (انعام:۷۵) ترجمہ کنزالعرفان:اور ہم یونہی ابراہیم کو اسمانوں اور زمین کی بادشاہت دکھاتے ہیں۔ اس ایت میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو مشاہدہ ارض و سماء کے ذریعے علم عطا کئے جانے کاذکر ہے۔