Surah Al Imran Ayat 6 (3:6)
Family of Imran · Juz 3 · Madani
هُوَ الَّذِیْ یُصَوِّرُكُمْ فِی الْاَرْحَامِ كَیْفَ یَشَآءُؕ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہی ہے جوماؤں کے پیٹوں میں جیسی چاہتا ہے تمہاری صورت بناتا ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں (وہ ) زبردست ہے، حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہی ہے کہ تمہاری تصویر بناتا ہے ماؤں کے پیٹ میں جیسی چاہے اس کے سوا کسی کی عبادت نہیں عزت والا حکمت والا۔
Tafseer (Urdu)
{هو الذی یصوركم فی الارحام: وہی ہے جوماؤں کے پیٹوں میں تمہاری صورت بناتا ہے ۔} ایک بے قدر چیز کو انسانی شکل میں ڈھال دینا اسے مرد یا عورت گورا یا کالا خوب صورت یا بدصورت بنانا اللہ تعالی کی قدرت سے ہے۔ ماں کے پیٹ میں بچے کی شکل بنانا اس میں روح پھونکنا اس کی تقدیر لکھنا یہ سب کچھ فرشتہ کرتا ہے لیکن فرشتہ چونکہ اللہ تعالی کے حکم اور اختیار سے کرتا ہے لہذا فرمایا کہ’’ اللہ عزوجل ہی ہے جو ماوں کے پیٹوں میں تمہاری صورتیں بناتا ہے۔ چنانچہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ تم میں سے ہر ایک کی خلقت اس کی ماں کے پیٹ میں چالیس دن تک جمع رکھی جاتی ہے پھر وہ خون کے لوتھڑے کی صورت ہو جاتا ہے پھر گوشت کی بوٹی کی طرح ہو جاتا ہے پھر اللہ تعالی ایک فرشتہ بھیجتا ہے جسے چار چیزوں کا حکم ہوتا ہے اس سے کہا جاتا ہے کہ اس کا عمل رزق دنیا میں رہنے کی مدت اور بد بخت یا سعادت مند ہونا لکھو۔ پھر اس میں روح پھونک دی جاتی ہے۔ (بخاری کتاب بدء الخلق باب ذکر الملائکۃ ۲ / ۳۸۱ الحدیث: ۳۲۰۸)