Surah Al Imran Ayat 60 (3:60)
Family of Imran · Juz 3 · Madani
اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُنْ مِّنَ الْمُمْتَرِیْنَ 60
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے سننے والے! حق تیرے رب کی طرف سے ہے پس تم شک کرنے والوں میں سے نہ ہونا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے سننے والے یہ تیرے رب کی طرف سے حق ہے تو شک والوں میں نہ ہونا۔
Tafseer (Urdu)
{الحق من ربك: حق تیرے رب کی طرف سے ہے۔} ایت کا معنی یہ بھی ہوسکتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ جو واقعہ بیان ہوا یہ حق ہے اور تیرے رب عزوجل کی طرف سے ہے لہذا اس میں شک نہ کرواور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہر حق تیرے رب عزوجل کی طرف سے ہے لہذا اس میں شک نہ کرو اور حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کا واقعہ بھی اسی حق میں سے ہے جو تیرے رب عزوجل کی طرف سے ہے لہذا اس میں بھی شک نہ کرو۔