Surah Al Imran Ayat 59 (3:59)
Family of Imran · Juz 3 · Madani
اِنَّ مَثَلَ عِیْسٰى عِنْدَ اللّٰهِ كَمَثَلِ اٰدَمَؕ-خَلَقَهٗ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ 59
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک عیسیٰ کی مثال اللہ کے نزدیک آدم کی طرح ہے جسے اللہ نے مٹی سے بنایا پھر اسے فرمایا: ’’ ہوجا ‘‘ تووہ فوراً ہوگیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanعیسیٰ کی کہاوت اللہ کے نزدیک آدم کی طرح ہے اسے مٹی سے بنایا پھر فرمایا ہوجا وہ فوراً ہوجاتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ان مثل عیسى: بیشک عیسی کی مثال۔} علاقہ نجران کے عیسائیوں کا ایک وفد سرورکائنات صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی خدمت میں آیا اور وہ لوگ تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے کہنے لگے کہ’’ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم گمان کرتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام اللہ عزوجل کے بندے ہیں۔ فرمایا:’’ ہاں اس کے بندے اور اس کے رسول اور اس کا کلمہ ہیں جو اس نے کنواری پاک مریم رضی اللہ تعالی عنہا کو عطا فرمایا۔ عیسائی یہ سن کر بہت غصہ میں آئے اور کہنے لگے: اے محمد! کیا تم نے کبھی بے باپ کا انسان دیکھا ہے اس سے ان کا مطلب یہ تھا کہ وہ خدا عزوجل کے بیٹے ہیں۔ (معاذاللہ) اس پر یہ آیت نازل ہوئی اور یہ بتایا گیا کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام تو صرف بغیر باپ کے پیدا ہوئے جبکہ حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام تو ماں اور باپ دونوں کے بغیر مٹی سے پیدا کیے گئے تو جب انہیں اللہ عزوجل کا مخلوق اور بندہ مانتے ہو تو حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ عزوجل کا مخلوق و بندہ ماننے میں کیا تعجب ہے (خازن ال عمران تحت الایۃ: ۵۹ ۱ / ۲۵۷ تفسیر قرطبی ال عمران تحت الایۃ: ۵۹ ۲ / ۷۹-۸۰ الجزء الرابع ملتقطا) لہذا جیسے حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام بغیر نطفہ کے بنےایسے ہی حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام ۔تو جب حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام خدا کے بیٹے نہ ہوئے تو حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام خدا عزوجل کے بیٹے کیسے ہو سکتے ہیں اس سے یہ بھی معلوم ہوگیا کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام بغیر باپ کے پیدا ہوئے۔