Surah Al Imran Ayat 62 (3:62)
Family of Imran · Juz 3 · Madani
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْقَصَصُ الْحَقُّۚ-وَ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُؕ-وَ اِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ 62
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک یہی سچا بیان ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک اللہ ہی غالب ہے حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہی بیشک سچا بیان ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک اللہ ہی غالب ہے حکمت والا۔
Tafseer (Urdu)
{ان هذا لهو القصص الحق: بیشک یہی سچا بیان ہے۔} یعنی یہ کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام اللہ عزوجل کے بندے اور اس کے رسول ہیں اور اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس میں نصاری کا بھی رد ہے اور تمام مشرکین کا بھی۔