Surah Al Imran Ayat 96 (3:96)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
اِنَّ اَوَّلَ بَیْتٍ وُّضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِیْ بِبَكَّةَ مُبٰرَكًا وَّ هُدًى لِّلْعٰلَمِیْنَ 96
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک سب سے پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کے لئے بنایا گیا وہ ہے جو مکہ میں ہے برکت والا ہے اور سارے جہان والوں کے لئے ہدایت ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک سب میں پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کو مقرر ہوا وہ ہے جو مکہ میں ہے برکت والا اور سارے جہان کا راہنما۔
Tafseer (Urdu)
{ان اول بیت وضع للناس: بیشک سب سے پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کے لئے بنایا گیا ۔} یہودیوں نے کہا تھا کہ’’ ہمارا قبلہ یعنی بیت المقدس کعبہ سے افضل ہے کیونکہ یہ گزشتہ انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کا قبلہ رہا ہے نیزیہ خانہ کعبہ سے پرانا ہے ۔ ان کے رد میں یہ ایت کریمہ اتری ۔(خازن ال عمران تحت الایۃ: ۹۶ ۱ / ۲۷۴) اور بتا دیا گیا کہ روئے زمین پر عبادت کیلئے سب سے پہلے جو گھر تیار ہوا وہ خانہ کعبہ ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ ’’کعبہ معظمہ بیت المقدس سے چالیس سال قبل بنایا گیا۔(بخاری کتاب احادیث الانبیاء ۱۱- باب ۲ / ۴۲۷ الحدیث: ۳۳۶۶) اور فرشتوں کا قبلہ بیت المعمور ہے جو اسمان میں ہے اورخانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہے۔ (کنز العمال کتاب الفضائل باب فی فضائل الامکنۃ ۷ / ۴۹ الجزء الرابع عشر الحدیث: ۳۸۰۸۱) کعبہ معظمہ کی خصوصیات : اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت میں کعبہ معظمہ کی بہت سی خصوصیات بیان ہوئی ہیں۔ (1)…سب سے پہلی عبادت گاہ ہے کہ حضرت ادم علیہ الصلوۃ و السلام نے اس کی طرف نماز پڑھی۔ (2)…تمام لوگوں کی عبادت کے لئے بنایا گیاجبکہ بیت المقدس مخصو ص وقت میں خاص لوگوں کا قبلہ رہا۔ (3)…مکہ معظمہ میں واقع ہے جہاں ایک نیکی کا ثواب ایک لاکھ ہے۔ (4) …اس کا حج فرض کیا گیا ۔ (5)…حج ہمیشہ صرف اسی کا ہوا بیت المقدس قبلہ ضرور رہا ہے لیکن کبھی اس کا حج نہ ہوا۔ (6) …اسے امن کا مقام قرار دیا۔ (7)…اس میں بہت سی نشانیاں رکھی گئیں جن میں ایک مقام ابراہیم ہے۔