Surah Ar Rum Ayat 27 (30:27)
The Romans · Juz 21 · Makki
وَ هُوَ الَّذِیْ یَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ وَ هُوَ اَهْوَنُ عَلَیْهِؕ-وَ لَهُ الْمَثَلُ الْاَعْلٰى فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠ ٛ 27
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہی ہے جو اول بناتا ہے پھر اسے دوبارہ بنائے گا اور (تمہاری عقلوں کے اعتبار سے) دوسری مرتبہ بنانا الله پرپہلی مرتبہ بنانے سے زیادہ آسان ہے اور آسمانوں اور زمین میں سب سے بلند شان اسی کی ہے اور وہی عزت والا حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہی ہے کہ اوّل بناتا ہے پھر اُسے دوبارہ بنائے گا اور یہ تمہاری سمجھ میں ا س پر زیادہ آسان ہونا چاہئے اور اُسی کے لئے ہے سب سے بر تر شان آسمانوں اور زمین میں اور وہی عزت و حکمت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و هو الذی یبدؤا الخلق: اور وہی ہے جو اول بناتا ہے۔} یعنی اللہ تعالی ہی مخلوق کو پہلی بارپیدا فرماتا ہے اور اس کے ہلاک ہوجانے کے بعد پھر اسے قیامت کے دن دوبارہ بنائے گا اورتمہاری عقلوں کے اعتبار سے تو دوسری مرتبہ بنانا اللہ تعالی پرپہلی مرتبہ بنانے سے زیادہ اسان ہونا چاہیے اگرچہ اللہ تعالی کیلئے دونوں برابر ہیں کیونکہ انسانوں کا تجربہ اور ان کی رائے یہی بتاتی ہے کہ کسی چیز کو دوبارہ بنانا اسے پہلی بار بنانے سے سہل ہوتا ہے اور اللہ تعالی کے لئے مخلوق کو دوبارہ بنانا توکچھ بھی دشوار نہیں پھر تم دوبارہ زندہ کئے جانے کا انکار کیوں کرتے ہو ایت کے اخر میں ارشاد فرمایا کہ اسمانوں اور زمین میں سب سے بلند شان اسی کی ہے کہ اس جیسا کوئی نہیں وہ بر حق معبود ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور وہی عزت والا حکمت والا ہے۔( خازن الروم تحت الایۃ: ۲۷ ۳ / ۴۶۲ جلالین الروم تحت الایۃ: ۲۷ ص۳۴۲-۳۴۳ مدارک الروم تحت الایۃ: ۲۷ ص۹۰۶-۹۰۷ ملتقطا)