Surah Ar Rum Ayat 29 (30:29)
The Romans · Juz 21 · Makki
بَلِ اتَّبَعَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ بِغَیْرِ عِلْمٍۚ-فَمَنْ یَّهْدِیْ مَنْ اَضَلَّ اللّٰهُؕ-وَ مَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبلکہ ظالموں نے جہالت سے اپنی خواہشوں کی پیروی کی تو جس کو الله نے گمراہ کیا ہو اسے کون ہدایت دے سکتا ہے؟ اور ان کا کوئی مدد گار نہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبلکہ ظالم اپنی خواہشوں کے پیچھے ہو لیے بے جانے تو اُسے کون ہدایت کرے جسے خدا نے گمراہ کیا اور اُن کا کوئی مدد گار نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{بل اتبع الذین ظلموا اهوآءهم بغیر علم: بلکہ ظالموں نے جہالت سے اپنی خواہشوں کی پیروی کی۔} یعنی جن ظالموں نے اللہ تعالی کا شریک ٹھہرایا انہوں نے جہالت سے اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور کسی دلیل کے بغیر اللہ تعالی کے لئے شریک ثابت کردیا تو جسے اللہ تعالی نے گمراہ کر دیا ہو اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا اور مشرکوں کے لئے کوئی مدد گار نہیں جو انہیں اللہ تعالی کے عذاب سے بچا سکے۔( تفسیرکبیر الروم تحت الایۃ: ۲۹ ۹ / ۹۸ جلالین الروم تحت الایۃ: ۲۹ ص۳۴۳ ملتقطا)