Surah Ar Rum Ayat 31 (30:31)
The Romans · Juz 21 · Makki
مُنِیْبِیْنَ اِلَیْهِ وَ اتَّقُوْهُ وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ لَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ 31
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس کی طرف توبہ کرتے ہوئے اور اس سے ڈرو اور نماز قائم رکھو اور مشرکوں میں سے نہ ہونا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس کی طرف رجوع لاتے ہوئے اور اس سے ڈرو اور نماز قائم رکھو اور مشرکوں سے نہ ہو۔
Tafseer (Urdu)
{منیبین الیه: اس کی طرف توبہ کرتے ہوئے۔} اس ایت کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالی کے دین پر قائم رہو اور اس کی طرف توبہ کرتے ہوئے اور اس کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اپنا چہرہ دین اسلام کیلئے سیدھا رکھو اورا س کی مخالفت کرنے سے ڈرو اور نماز کی شرائط اور حقوق کی رعایت کرتے ہوئے وقت پراسے ادا کرو اور ایمان قبول کر لینے کے بعد اللہ تعالی کے ساتھ شرک نہ کرو۔( روح البیان الروم تحت الایۃ: ۳۱ ۷ / ۳۲-۳۳ تفسیرکبیر الروم تحت الایۃ: ۳۱ ۹ / ۹۹ ملتقطا)