Surah Ar Rum Ayat 36 (30:36)
The Romans · Juz 21 · Makki
وَ اِذَاۤ اَذَقْنَا النَّاسَ رَحْمَةً فَرِحُوْا بِهَاؕ-وَ اِنْ تُصِبْهُمْ سَیِّئَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ اِذَا هُمْ یَقْنَطُوْنَ 36
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب ہم لوگوں کو رحمت کا مزہ دیتے ہیں تواس پر خوش ہو جاتے ہیں اور اگر انہیں ان کے ہاتھوں کے آگے بھیجے ہوئے اعمال کی وجہ سے کوئی برائی پہنچے تواس وقت وہ نا امید ہو جاتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب ہم لوگوں کو رحمت کا مزہ دیتے ہیں اس پر خوش ہو جاتے ہیں اور اگر انہیں کوئی برائی پہنچے بدلہ اس کا جو اُن کے ہاتھوں نے بھیجا جبھی وہ نا امید ہو جاتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و اذا اذقنا الناس رحمة: اور جب ہم لوگوں کو رحمت کا مزہ دیتے ہیں ۔} یعنی جب ہم لوگوں کو تندرستی اور وسعت رزق کا مزہ دیتے ہیں تو وہ اس پر خوش ہو جاتے ہیں اور ا س کی وجہ سے اتراتے ہیں اور اگر انہیں ان کی معصیت اور ان کے گناہوں کی وجہ سے کوئی برائی پہنچے تواس وقت وہ اللہ تعالی کی رحمت سے نا امید ہو جاتے ہیں اور یہ بات مومن کی شان کے خلاف ہے کیونکہ مومن کا حال یہ ہے کہ جب اسے نعمت ملتی ہے تو وہ شکر گزاری کرتا ہے اور جب اسے سختی پہنچتی ہے تو اللہ تعالی کی رحمت کا امیدوار رہتا ہے۔( مدارک الروم تحت الایۃ: ۳۶ ص۹۰۹ خازن الروم تحت الایۃ: ۳۶ ۳ / ۴۶۴ ملتقطا)