Surah Luqman Ayat 1 (31:1)
Luqman · Juz 21 · Makki
الٓمّٓ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariالم۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanالم۔
Tafseer (Urdu)
{الم} یہ حروف مقطعات میں سے ایک حرف ہےا س کی مراد اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے۔ {تلك ایت الكتب الحكیم: یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں ۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اس سورت کی ایتیں اس کتاب کی ایتیں ہیں جو حکمت والی ہے اور نیک اعمال کرنے والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہیں ۔( جلالین لقمان تحت الایۃ: ۲-۳ ص۳۴۵ روح البیان لقمان تحت الایۃ: ۲-۳ ۷ / ۶۲-۶۳ ملتقطا) قران کریم کی شان: معلوم ہو اکہ قران مجید ایسی عظیم الشان کتاب ہے کہ اس میں فلاح و کامیابی حاصل کرنے کے تمام ترسامان موجود ہیں اور نیک لوگ اس کا دامن مضبوطی سے تھام کر گمراہی اور عذاب سے بچ سکتے ہیں نیزیہ کتاب حکمت کے انمول خزانوں سے مالامال ہے۔لہذامومن کو اسی حکمت و دانش میں مشغول ہونا چاہیے اوراسے چھوڑکرفضول قسم کے قصے کہانیوں میں لگے رہنامومن کی شان نہیں ۔