Surah Luqman Ayat 4 (31:4)
Luqman · Juz 21 · Makki
الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَﭤ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ جو نماز قائم رکھتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ جو نماز قائم رکھیں اور زکوٰۃ دیں اور آخرت پر یقین لائیں ۔
Tafseer (Urdu)
{الذین یقیمون الصلوة: وہ جو نماز قائم رکھتے ہیں ۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کاخلاصہ یہ ہے کہ نیک لوگ وہ ہیں جو نماز کو اس کی تمام شرائط اور حقوق کے ساتھ ہمیشہ ادا کرتے ہیں اور اپنے مالوں میں فرض ہونے والی زکوۃ اس کے حقداروں کو دیتے ہیں اور وہ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانےاعمال کا حساب ہونے اور اعمال کی جزاو سزا میں شک یا انکار نہیں کرتے بلکہ اس پر یقین رکھتے ہیں ۔جن کے یہ اوصاف ہیں وہی لوگ اپنے رب عزوجل کی طرف سے عطا کی گئی ہدایت پر ہیں اور وہی لوگ قیامت کے دن اپنے رب عزوجل کی بارگاہ سے ثواب حاصل کر کے حقیقی طور پر کامیاب ہونے والے ہیں ۔(روح البیان لقمان تحت الایۃ: ۴-۵ ۷ / ۶۳-۶۴ تفسیر طبری لقمان تحت الایۃ: ۴-۵ ۱۰ / ۲۰۱ ملتقطا) سورہ لقمان کی ایت نمبر4اور5سے معلوم ہونے والی باتیں : ان ایات سے دو باتیں معلوم ہوئیں : (1)… ہر عقل مند انسان کو چاہئے کہ وہ نیک لوگوں کے اوصاف اپنا کر حقیقی کامیابی حاصل کرنے والے حضرات میں شامل ہونے کی بھرپور کوشش کرے ۔ (2)…جب تک اللہ تعالی کسی کو ہدایت نہ دے تب تک وہ ہدایت نہیں پاسکتالہذا ہر ایک کو چاہئے کہ وہ اللہ تعالی سے ہدایت طلب کرتا رہے اور نیک اعمال کی توفیق مانگتا رہے ۔