Surah As Sajdah Ayat 10 (32:10)
The Prostration · Juz 21 · Makki
وَ قَالُوْۤا ءَاِذَا ضَلَلْنَا فِی الْاَرْضِ ءَاِنَّا لَفِیْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ۬ؕ-بَلْ هُمْ بِلِقَآئِ رَبِّهِمْ كٰفِرُوْنَ 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاورانہوں نے کہا: کیا جب ہم مٹی میں گم ہوجائیں گے توکیا پھرنئے سرے سے پیدا کئے جائیں گے؟ بلکہ وہ اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بولے کیا جب ہم مٹی میں مل جائیں گے کیا پھر نئے بنیں گے بلکہ وہ اپنے رب کے حضور حاضری سے منکر ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و قالوا: اورانہوں نے کہا۔} قیامت کے بارے میں کفار جس شبہ میں مبتلا تھے یہاں اس کا ذکر کیا جا رہا ہے چنانچہ ارشاد فرمایا کہ مرنے کے بعد اٹھنے کا انکار کرنے والے کہتے ہیں کہ کیا جب ہم مٹی میں مل کرخاک ہوجائیں گے اور ہمارے اجزاء مٹی سے ممتاز نہ رہیں گے تو ہم پھرنئے سرے سے پیدا کئے جائیں گے ان کا رد کرتے ہوئے اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ یہ کفار صرف اللہ تعالی کی قدرت کے ہی منکر نہیں بلکہ وہ موت کے بعد اٹھنے اور زندہ کئے جانے کا انکار کرکے اس انتہا تک پہنچ گئے ہیں کہ عاقبت کے تمام امور کے منکر ہیں حتی کہ رب عزوجل کے حضور حاضر ہونے کا بھی انکار کرتے ہیں ۔( خازن السجدۃ تحت الایۃ: ۱۰ ۳ / ۴۷۶ مدارک السجدۃ تحت الایۃ: ۱۰ ص۹۲۵ تفسیر طبری السجدۃ تحت الایۃ: ۱۰ ۱۰ / ۲۳۶ ملتقطا)