Surah As Sajdah Ayat 18 (32:18)
The Prostration · Juz 21 · Makki
اَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا ﳳ-لَا یَسْتَوٗنَؐ 18
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو کیا جو ایمان والا ہے وہ اس جیسا ہوجائے گا جونافرمان ہے؟ یہ برابر نہیں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو کیا جو ایمان والا ہے وہ اس جیسا ہوجائے گا جو بے حکم ہے یہ برابر نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{افمن كان مؤمنا: تو کیا جو ایمان والا ہے۔} یعنی دنیوی مال و اسباب اور تیزی طراری مال و دولت قوت و طاقت جن پر لوگ ناز کرتے ہیں حقیقت میں تعریف کے قابل نہیں انسان کا فضل و شرف ایمان اور تقوی میں ہے جسے یہ دولت نصیب نہیں وہ انتہا درجے کاناکارہ ہے لہذا کافر ومومن اپس میں برابر نہیں ہوسکتے۔ {اما الذین امنوا: بہرحال جو ایمان لائے۔} کافر اورمومن کے دنیوی احوال بیان کرنے کے بعداس ایت سے ان دونوں گروہوں کے اخروی مراتب بیان کئے جا رہے ہیں ۔ چنانچہ اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ دنیا میں ایمان لانے والوں اور نیک اعمال کرنے والوں کی جنت ماوی میں عزت و اکرام کے ساتھ مہمان نوازی کی جائے گی جبکہ دنیا میں کفر کرنے والوں کا قیامت کے دن ٹھکانا آ گ ہے اور جہنم میں ان کا حال یہ ہو گا کہ جب کبھی اس میں سے نکلنا چاہیں گے تو پھر اسی میں پھیر دئیے جائیں گےیعنی وہ جہنم کے بھڑکتے ہوئے شعلوں میں اتنا اچھلیں گے کہ دوزخ کے منہ پر اجائیں گے قریب ہو گا کہ تڑپ کر باہر نکل پڑیں کہ فرشتے ان کے جسموں پر گر ز مار کر پھر نیچے گرا دیں گے اور ان سے کہا جائے گا: اس آگ کا عذاب چکھو جسے تم دنیا میں جھٹلاتے تھے کہ دوزخ کے عذاب نام کی کوئی چیز نہیں ۔(تفسیر ابو سعودالسجدۃتحت الایۃ:۱۹-۲۰۴ / ۳۰۳ روح البیانالسجدۃتحت الایۃ:۱۹-۲۰ ۷ / ۱۲۳ ملتقطا)