Surah Al Ahzab Ayat 2 (33:2)
The Combined Forces · Juz 21 · Madani
وَّ اتَّبِـعْ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَؕ-اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًا 2
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس کی پیروی کرتے رہنا جو تمہارے رب کی طرف سے تمہیں وحی کی جاتی ہے۔ بیشک الله تمہارے کاموں سے خبردار ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس کی پیروی رکھنا جو تمہارے رب کی طرف سے تمہیں وحی ہوتی ہے اے لوگو اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و اتبـع ما یوحى الیك: اور اس کی پیروی کرتے رہنا جو تمہاری طرف وحی کی جاتی ہے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ قران مجید پر عمل کرتے رہیں اور کافروں کی رائے کو خاطر میں نہ لائیں اور اے لوگو!بیشک اللہ تعالی تمہارے سب کاموں سے خبردار ہے اور تمہارے جیسے عمل ہوں گے ویسی تمہیں جزا دے گا اور اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ نے اپنے معاملات میں اللہ تعالی پر جو بھروسہ رکھا ہے ا س پر قائم رہیں اور اللہ تعالی کافی کام بنانے والاہے۔( روح البیان الاحزاب تحت الایۃ: ۲ ۷ / ۱۳۲)