Surah Al Ahzab Ayat 64 (33:64)
The Combined Forces · Juz 22 · Madani
اِنَّ اللّٰهَ لَعَنَ الْكٰفِرِیْنَ وَ اَعَدَّ لَهُمْ سَعِیْرًا 64
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک اللہ نے کافروں پر لعنت فرمائی اور ان کے لیے بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک اللہ نے کافروں پر لعنت فرمائی اور ان کے لیے بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ان الله لعن الكفرین: بیشک اللہ نے کافروں پر لعنت فرمائی۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے سبھی کافروں کو اپنی رحمت سے دورکردیااوراس کے ساتھ ساتھ اخرت میں ان کے لیے بھڑکتی اگ تیارکررکھی ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور اس میں نہ کوئی اپناحمایتی پائیں گے اورنہ مددگار جو ان سے عذاب دور کر دے اور انہیں اس سے خلاصی دے۔ (روح البیان الاحزاب تحت الایۃ: ۶۴ -۶۵ ۷ / ۲۴۴) اور اس کی وجہ بھی ظاہرہے کہ کفارقیامت کی تیاری کرنے کی بجائے کھیل کود اورقیامت کا مذاق اڑانے میں لگے ہوئے ہیں جیساکہ گزشہ ایت میں بیان کیاگیا۔