Surah Al Ahzab Ayat 73 (33:73)
The Combined Forces · Juz 22 · Madani
لِّیُعَذِّبَ اللّٰهُ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ وَ الْمُشْرِكٰتِ وَ یَتُوْبَ اللّٰهُ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا 73
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتاکہ اللہ منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے اور اللہ مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کی توبہ قبول فرمائے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتاکہ اللہ عذاب دے منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو اور اللہ توبہ قبول فرمائے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کی اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{لیعذب الله المنفقین و المنفقت و المشركین و المشركت: تاکہ اللہ منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے۔} گزشتہ ایت مبارکہ میں بیان کیاگیاکہ انسان نے اللہ عزوجل کی طرف سے دی گئی امانت کواٹھالیااوراس کی ذمہ داری قبول کرلی اب اس ایت مبارکہ میں امانت پیش کرنے کی حکمت بیان کی جارہی ہے کہ ہم نے یہ امانت انسان پراس لیے پیش کی تاکہ منافقین کا نفاق اور مشرکین کا شرک ظاہر ہو اور اللہ تعالی انہیں عذاب فرمائے اور وہ مومنین جو امانت کے ادا کرنے والے ہیں ان کے ایمان کا اظہار ہو اور اللہ تعالی ان کی توبہ قبول فرمائے اور ان پر رحمت و مغفرت کرے اگرچہ ان سے بعض طاعات میں کچھ تقصیر بھی ہوئی ہو۔( خازن الاحزاب تحت الایۃ: ۷۳ ۳ / ۵۱۵)