Surah Saba Ayat 17 (34:17)
Sheba · Juz 22 · Makki
ذٰلِكَ جَزَیْنٰهُمْ بِمَا كَفَرُوْاؕ-وَ هَلْ نُجٰزِیْۤ اِلَّا الْكَفُوْرَ 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہم نے انہیں ان کی ناشکری کی وجہ سے یہ بدلہ دیا اور ہم اسی کو سزا دیتے ہیں جو نا شکرا ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہم نے انہیں یہ بدلہ دیا ان کی ناشکری کی سزا اور ہم کسے سزا دیتے ہیں اُسی کو جو نا شکرا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ذلك جزینهم: ہم نے انہیں یہ بدلہ دیا۔} یعنی ہم نے انہیں ان کی ناشکری اور ان کے کفر کی وجہ سے یہ بدلہ دیا اور ہم ایسی سزا اسی کو دیتے ہیں جو نعمتوں کی نا شکری اور اللہ تعالی کے ساتھ کفر کرے۔( مدارک سبا تحت الایۃ: ۱۷ ص۹۶۰ ملخصا) نا شکری مصائب کا سبب ہے: اس ایت سے معلوم ہوا کہ انسان ناشکر ی کرنے کی وجہ سے خود مصیبت کا شکار ہوتا ہے یہی بات ایک اور ایت سے بھی معلوم ہوتی ہے چنانچہ اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’و ضرب الله مثلا قریة كانت امنة مطمىنة یاتیها رزقها رغدا من كل مكان فكفرت بانعم الله فاذاقها الله لباس الجو ع و الخوف بما كانوا یصنعون‘‘(نحل:۱۱۲) ترجمہ کنزالعرفان: اور اللہ نے ایک بستی کی مثال بیان فرمائی جو امن و اطمینان والی تھی ہر طرف سے اس کے پاس اس کا رزق کثرت سے آتا تھا تو وہاں کے رہنے والے اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کرنے لگے تو اللہ نے ان کے اعمال کے بدلے میں انہیں بھوک اور خوف کے لباس کا مزہ چکھایا۔