Surah Saba Ayat 23 (34:23)
Sheba · Juz 22 · Makki
وَ لَا تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ عِنْدَهٗۤ اِلَّا لِمَنْ اَذِنَ لَهٗؕ-حَتّٰۤى اِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوْبِهِمْ قَالُوْا مَا ذَاۙ-قَالَ رَبُّكُمْؕ-قَالُوا الْحَقَّۚ-وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ کے پاس شفاعت کام نہیں دیتی مگر (اس کی) جس کے لیے وہ اجازت دیدے یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور فرمادی جاتی ہے تووہ ایک دوسرے سے کہتے ہیں : تمہارے رب نے کیا فرمایا ہے؟تو وہ کہتے ہیں : حق فرمایا ہے اور وہی بلندی والا، بڑائی والاہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس کے پاس شفاعت کام نہیں دیتی مگر جس کے لیے وہ اِذن فرمائے یہاں تک کہ جب اذن دے کر ان کے دلوں کی گھبراہٹ دور فرمادی جاتی ہے ایک دوسرے سے کہتے ہیں تمہارے رب نے کیا ہی بات فرمائی وہ کہتے ہیں جو فرمایا حق فرمایا اور وہی ہے بلند بڑائی والا۔
Tafseer (Urdu)
{و لا تنفع الشفاعة عنده الا لمن اذن له: اور اللہ کے پاس شفاعت کام نہیں دیتی مگر جس کے لیے وہ اجازت دیدے۔} کفار یہ کہتے تھے کہ بت اللہ تعالی کی بارگاہ میں ہماری شفاعت کریں گے ان کا رد کرتے ہوئے اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن اللہ تعالی کے پاس صرف اسی کی شفاعت کام دے گی جس کے لیے وہ شفاعت کرنے کی اجازت دیدے یہاں تک کہ جب شفاعت کی اجازت دے کر شفاعت کرنے والے (مومنوں ) کے دلوں سے گھبراہٹ دور فرمادی جائے گی تووہ خوشی میں ایک دوسرے سے پوچھیں گے کہ’’ تم سے اللہ تعالی نے کیا فرمایاوہ جواب دیں گے کہ شفاعت کرنے والوں کو ایمانداروں کی شفاعت کی اجازت دی ہے اور یہ شفاعت اور اجازت برحق ہے اور اللہ تعالی ہی بلندی والا بڑائی والاہے۔(جلالین مع صاوی سبا تحت الایۃ: ۲۳ ۵ / ۱۶۷۳-۱۶۷۴ مدارک سبا تحت الایۃ: ۲۳ ص۹۶۲ ملتقطا)