Surah Saba Ayat 26 (34:26)
Sheba · Juz 22 · Makki
قُلْ یَجْمَعُ بَیْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ یَفْتَحُ بَیْنَنَا بِالْحَقِّؕ-وَ هُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِیْمُ 26
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ ہمارا رب ہم سب کو جمع کرے گا پھر ہم میں سچا فیصلہ فرمادے گا اور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا، سب کچھ جاننے والاہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ ہمارا رب ہم سب کو جمع کرے گا پھر ہم میں سچا فیصلہ فرمادے گا اور وہی ہے بڑا نیاؤ چکانے والا سب کچھ جانتا۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماؤ۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان مشرکین سے فرما دیں کہ قیامت کے دن حساب کی جگہ میں ہمارا رب عزوجل ہم سب کو جمع کرے گا پھر ہم میں سچا فیصلہ فرمادے گاتو اہل حق کو جنت میں اور اہل باطل کو دوزخ میں داخل کرے گااور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا سب کچھ جاننے والاہے۔( جلالین مع صاوی سبا تحت الایۃ: ۲۶ ۵ / ۱۶۷۵ ملخصا) اللہ تعالی کے دو اسماء ’’الفتاح‘‘ اور ’’العلیم‘‘ کے خواص : اس ایت کے اخر میں اللہ تعالی کے دو اسماء ’’الفتاح‘‘ اور ’’العلیم‘‘ کا ذکر ہواان کے خواص بیان کرتے ہوئے علامہ اسماعیل حقی رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں : ’’الفتاح‘‘ اسم مبارک کا خاصہ یہ ہے کہ اس کی برکت سے مشکلات اسان ہوجاتی ہیںدل روشن ہو جاتا ہے اور کامیابی کے اسباب حاصل ہوجاتے ہیں ۔جس نے نماز فجر کے بعد اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر71مرتبہ اس اسم کو پڑھا تو اس کا دل پاک اور منور ہوجائے گااس کا کام اسان ہو جائے گا اوراس کی برکت سے رزق میں بھی وسعت ہو گی اور ’’العلیم‘‘ اسم مبارک کا خاصہ یہ ہے کہ اس کا ورد کرتے رہنے والے کو علم اور معرفت حاصل ہو گی۔( روح البیان سبا تحت الایۃ: ۲۶ ۷ / ۲۹۳)