Surah Saba Ayat 27 (34:27)
Sheba · Juz 22 · Makki
قُلْ اَرُوْنِیَ الَّذِیْنَ اَلْحَقْتُمْ بِهٖ شُرَكَآءَ كَلَّاؕ-بَلْ هُوَ اللّٰهُ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ 27
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: مجھے دکھاؤ تو (اپنے) وہ (معبود) جنہیں تم نے اللہ کے ساتھ شریک بنا کر ملا رکھا ہے۔ ہرگز نہیں بلکہ وہ اللہ ہی عزت والا، حکمت والاہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ مجھے دکھاؤ تو وہ شریک جو تم نے اس سے ملائے ہیں ہشت بلکہ وہی ہے اللہ عزت والا حکمت والا۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماؤ۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان مشرکین سے فرمائیں کہ جن بتوں کو تم نے عبادت میں اللہ تعالی کا شریک کیا ہے مجھے دکھاؤ تو سہی کہ وہ کس قابل ہیں کیا وہ کچھ پیدا کرتے ہیں کیا وہ روزی دیتے ہیں اور جب ان میں سے کچھ نہیں کر سکتے تو ان کو خدا کا شریک بنانا اور ان کی عبادت کرنا کیسی عظیم خطا ہےلہذا اس سے باز آجاؤوہ بت ہرگز اللہ تعالی کے شریک نہیں بلکہ وہ اللہ عزوجل ہی عزت والا حکمت والاہے جبکہ تمہارے ذلیل اور خسیس شریکوں کو یہ بلند مرتبہ کہاں حاصل ہے۔( خازن سبا تحت الایۃ: ۲۷ ۳ / ۵۲۳ مدارک سبا تحت الایۃ: ۲۷ ص۹۶۳ روح البیان سبا تحت الایۃ: ۲۷ ۷ / ۲۹۳ ملتقطا)