Surah Saba Ayat 35 (34:35)
Sheba · Juz 22 · Makki
وَ قَالُوْا نَحْنُ اَكْثَرُ اَمْوَالًا وَّ اَوْلَادًاۙ-وَّ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ 35
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور انہوں نے کہا: ہم مال اور اولاد میں بڑھ کر ہیں اور ہمیں عذاب نہیں دیا جائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بولے ہم مال اور اولاد میں بڑھ کر ہیں اور ہم پر عذاب ہونا نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و قالوا: اور انہوں نے کہا۔} یہاں مالدارکفار کے ایک باطل گمان کو بیان کیا گیا کہ انہوں نے کہا ’’ہمارے اعمال اور افعال اللہ تعالی کو پسند ہیں کیونکہ اگر وہ ہمارے اعمال سے راضی نہ ہوتا تو دنیا میں ہمیں اتنا مال اور اولاد عطا نہ کرتا اور جب ایسا ہے تو آخرت میں ہمیں عذاب بھی نہیں ہوگا کیونکہ دنیا میں ہمیں عزت و اکرام سے نوازا گیا تو اگر بالفرض قیامت واقع بھی ہوئی تو ہمیں وہاں بھی رسوا نہ کیا جائے گا۔(صاوی سبا تحت الایۃ: ۳۵ ۵ / ۱۶۷۸ ملخصا) اللہ تعالی نے ان کے اس خیال باطل کا ابطال فرمادیا کہ اخرت کے ثواب کو دنیا کی معیشت پر قیاس کرنا غلط ہے۔