Surah Saba Ayat 36 (34:36)
Sheba · Juz 22 · Makki
قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ 36
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: بیشک میرا رب جس کے لیے چاہتا ہے رزق وسیع کرتا ہے اور تنگ فرماتا ہے لیکن بہت لوگ نہیں جانتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ بے شک میرا رب رزق وسیع کرتا ہے جس کے لیے چاہے اور تنگی فرماتا ہے لیکن بہت لوگ نہیں جانتے۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماؤ۔}اللہ تعالی نے مالداروں کے اس باطل خیال کا رد کرتے ہوئے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ فرمادیں بیشک میرا رب عزوجل ازمائش اور امتحان کے طور پر جس کے لیے چاہتا ہے رزق وسیع کرتا اور تنگ فرماتا ہے لہذا دنیا میں مال و دولت اور عیش و عشرت کی بہتات اللہ تعالی کی رضا کی دلیل نہیں اور ایسے ہی مال و دولت کی تنگی اللہ تعالی کی ناراضی کی دلیل نہیں ۔یہ اس کی حکمت ہے کہ کبھی وہ گنہگار پر مال ودولت کی وسعت کرتا ہے اور کبھی فرمانبردار پر تنگی کر دیتا ہے۔اس لئے اخرت کے ثواب کو دنیا کی معیشت پر قیاس کرنا غلط و بیجاہے۔(مدارک سبا تحت الایۃ: ۳۶ ص۹۶۵ خازن سبا تحت الایۃ: ۳۶ ۳/۵۲۵ ملتقطا)