Surah Saba Ayat 42 (34:42)
Sheba · Juz 22 · Makki
فَالْیَوْمَ لَا یَمْلِكُ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ نَّفْعًا وَّ لَا ضَرًّاؕ-وَ نَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذُوْقُوْا عَذَابَ النَّارِ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ 42
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو آج تم میں کوئی دوسرے کیلئے کسی نفع اور نقصان کا مالک نہیں ہے اور ہم ظالموں سے فرمائیں گے :اس آگ کا عذاب چکھو جسے تم جھٹلاتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو آج تم میں ایک دوسرے کے بھلے بُرے کا کچھ اختیار نہ رکھے گا اور ہم فرمائیں گے ظالموں سے اس آگ کا عذاب چکھو جسے جھٹلاتے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{فالیوم لا یملك بعضكم لبعض نفعا و لا ضرا: تو آج تم میں کوئی دوسرے کیلئے کسی نفع اور نقصان کا مالک نہیں ہے۔} اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ اللہ تعالی کفار کو ذلیل کرنے کے لئے ان کے سامنے فرشتوں سے فرمائے گا کہ اج تم میں سے کوئی تمہاری پوجا کرنے والوں کے لئے کسی نفع اور نقصان کا مالک نہیں ہے (کیونکہ کفار و مشرکین کیلئے کوئی بھی شفاعت نہ کرسکے گا) او رہم قیامت کے دن ان لوگوں سے فرمائیں گے جنہوں نے کفر اور تکذیب کر کے اپنی جانوں پر ظلم کیا کہ ’’اس آگ کا عذاب چکھو جسے تم دنیا میں جھٹلاتے تھے اورا س بات پر قائم تھے کہ جہنم نہیں ہےتو جب تمہیں ا س میں داخل کیا گیا تو تمہارا گمان اور دعوی باطل ہو گیا۔( البحر المحیط سبا تحت الایۃ: ۴۲ ۷ / ۲۷۴ روح البیان سبا تحت الایۃ: ۴۲ ۷ / ۳۰۴ ملتقطا) دوسری تفسیر یہ ہے کہ قیامت کے دن اللہ تعالی کفار سے فرمائے گا کہ جن جھوٹے معبودوں اور بتوں سے تم نفع کی امید رکھتے تھے اج کے دن وہ تمہیں کچھ نفع نقصان نہ پہنچاسکیں گے او رہم قیامت کے دن مشرکوں سے فرمائیں گے کہ اس آگ کا عذاب چکھو جسے تم دنیا میں جھٹلاتے تھے۔(تفسیرکبیر سبا تحت الایۃ: ۴۲ ۹ / ۲۱۲ ابن کثیر سبا تحت الایۃ: ۴۲ ۶ / ۴۶۳ تفسیرسمرقندی سبا تحت الایۃ: ۴۲ ۳ / ۷۶ ملتقطا)