Surah Saba Ayat 44 (34:44)
Sheba · Juz 22 · Makki
وَ مَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنْ كُتُبٍ یَّدْرُسُوْنَهَا وَ مَاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهِمْ قَبْلَكَ مِنْ نَّذِیْرٍﭤ 44
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے انہیں کتابیں نہ دیں جنہیں وہ پڑھتے ہوں اورنہ تم سے پہلے ان کے پاس کوئی ڈر سنانے والابھیجا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے انہیں کچھ کتابیں نہ دیں جنہیں پڑھتے ہوں نہ تم سے پہلے ان کے پاس کوئی ڈر سنانے والا آیا۔
Tafseer (Urdu)
{و ما اتینهم من كتب یدرسونها: اور ہم نے انہیں کتابیں نہ دیں جنہیں وہ پڑھتے ہوں ۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم آپ سے پہلے عرب کے مشرکین کے پاس نہ کوئی کتاب آئی جس میں شرک صحیح ہونے پر کوئی دلیل ہو اور نہ ان کے پاس کوئی رسول ایا جس کی طرف یہ لوگ اپنے دین کو منسوب کرسکیں تو یہ جس خیال پر ہیں ان کے پاس اس کی کوئی دلیل نہیں وہ صرف ان کے نفس کا فریب ہے۔( خازن سبا تحت الایۃ: ۴۴ ۳ / ۵۲۶ ابو سعود سبا تحت الایۃ: ۴۴ ۴ / ۳۵۶ تفسیر قرطبی سبا تحت الایۃ: ۴۴ ۷ / ۲۲۶ الجزء الرابع عشر ملتقطا)