Surah Saba Ayat 47 (34:47)
Sheba · Juz 22 · Makki
قُلْ مَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْؕ-اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِۚ-وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ 47
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: میں نے تم سے اس (تبلیغ) پر کوئی معاوضہ مانگاہو تو وہ تمہارے لئے ۔ میرا اجر تو اللہ ہی پر ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ میں نے تم سے اس پر کچھ اجر مانگا ہو تو وہ تمہیں کو میرا اجر تو اللہ ہی پر ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماؤ۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ کفار سے فرما دیں کہ میں نصیحت و ہدایت اور تبلیغ ورسالت پر تم سے کوئی معاوضہ طلب نہیں کرتا اگر میں نے تم سے اس تبلیغ پر کوئی معاوضہ مانگا ہو تو وہ تمہیں ہی مبارک ہو اسے اپنے پاس سنبھال کر رکھو میرا اجر و ثواب تو اللہ تعالی ہی کے ذمہ کرم پر ہے ۔اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے لہذا وہ جانتا ہے کہ میں نے تمہیں نصیحت کرنے اور ا س کی طرف بلانے پر صرف اسی سے اجر طلب کیا ہے۔( مدارک سبا تحت الایۃ: ۴۷ ص۹۶۷ ملخصا)