Surah Saba Ayat 48 (34:48)
Sheba · Juz 22 · Makki
قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَقْذِفُ بِالْحَقِّۚ-عَلَّامُ الْغُیُوْبِ 48
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: بیشک تمام پوشیدہ چیزوں کا جاننے والامیرا رب حق القاء فرماتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ بے شک میرا رب حق کا اِلقا فرماتا ہے بہت جاننے والا سب غیبوں کا۔
Tafseer (Urdu)
{قل ان ربی یقذف بالحق: تم فرماؤ:بیشک میرا رب حق القاء فرماتا ہے۔} اس ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ فرما دیں کہ بے شک میرا رب عزوجل اپنے انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کی طرف وحی نازل فرماتا ہے اور زمین و اسمان میں مخلوق سے پوشیدہ ہر چیز کو سب سے زیادہ جاننے والا ہے۔دوسرا معنی یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ فرما دیں کہ میرا رب باطل پر حق کی ضر ب مارتا ہے تو وہ اس کا دماغ توڑ کر رکھ دیتا ہے اور اسے مٹا دیتا ہے اوراللہ تعالی مخلوق سے پوشیدہ تمام چیزوں کو سب سے زیادہ جاننے والا ہے۔( جلالین السبا تحت الایۃ: ۴۸ ص۳۶۳ مدارک سبا تحت الایۃ: ۴۸ ص۹۶۷-۹۶۸ ملتقطا)