Surah Saba Ayat 51 (34:51)
Sheba · Juz 22 · Makki
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ فَزِعُوْا فَلَا فَوْتَ وَ اُخِذُوْا مِنْ مَّكَانٍ قَرِیْبٍ 51
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاورکسی طرح تم دیکھتے جب وہ گھبرائے ہوئے ہوں گے پھر بچ کر نکلناممکن نہ ہوگااور ایک قریب کی جگہ سے انہیں پکڑ لیا جائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کسی طرح تو دیکھے جب وہ گھبراہٹ میں ڈالے جائیں گے پھر بچ کر نہ نکل سکیں گے اور ایک قریب جگہ سے پکڑ لیے جائیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{و لو ترى اذ فزعوا: اور اگرتم دیکھتے جب وہ گھبرائے ہوئے ہوں گے۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر اپ اس وقت کفار کو دیکھتے تو بڑا ہولناک منظر دیکھتے جب وہ موت کے وقت یا قبر سے اٹھنے کے وقت یا بدر کے دن گھبرائے ہوئے ہوں گےپھر ان کے لئے اللہ تعالی کے عذاب سے بچ کر نکلنا ممکن نہ ہو گا اور نہ ہی وہ کسی جگہ بھاگ کر یا پناہ لے کر اس سے نجات حاصل کر سکیں گے اور وہ جہاں بھی ہوں گے انہیں ایک قریب کی جگہ سے پکڑ لیا جائے گا کیونکہ وہ کہیں بھی ہوں اللہ تعالی کی پکڑ سے دور نہیں ہوسکتے اس وقت وہ حق کی معرفت کے لئے مجبورہوں گے۔(روح البیان سبا تحت الایۃ: ۵۱ ۷ / ۳۰۹ جمل سبا تحت الایۃ: ۵۱ ۶ / ۲۴۰ قرطبی سبا تحت الایۃ: ۵۱ ۷ / ۲۲۹ الجزء الرابع عشر ملتقطا)