Surah Saba Ayat 52 (34:52)
Sheba · Juz 22 · Makki
وَّ قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِهٖۚ-وَ اَنّٰى لَهُمُ التَّنَاوُشُ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍﭕ 52
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کہیں گے ہم اس پر ایمان لائے اور اب ان کیلئے دور کی جگہ سے (ایمان) پالینا کیسے ہوگا؟.
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کہیں گے ہم اس پر ایمان لائے اور اب وہ اسے کیونکر پائیں اتنی دور جگہ سے۔
Tafseer (Urdu)
{و قالوا: اور کہیں گے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب وہ عذاب دیکھیں گے تو کہیں گے کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لائے اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے کہ اب وہ مکلف ہونے کی جگہ (یعنی دنیا) سے دور ہو کر توبہ و ایمان کیسے پاسکیں گےحالانکہ عذاب دیکھنے سے پہلے وہ اس کا انکار کرچکے ہیں ۔( خازن سبا تحت الایۃ: ۵۲-۵۳ ۳ / ۵۲۸ جلالین السبا تحت الایۃ: ۵۲-۵۳ ص۳۶۳ ملتقطا)