Surah Saba Ayat 8 (34:8)
Sheba · Juz 22 · Makki
اَفْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَمْ بِهٖ جِنَّةٌؕ-بَلِ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ فِی الْعَذَابِ وَ الضَّلٰلِ الْبَعِیْدِ 8
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا اس (نبی) نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے یا اسے پاگل پن کا مرض ہے؟ بلکہ وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ عذاب اور دور کی گمراہی میں ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا اللہ پر اُس نے جھوٹ باندھا یا اسے سودا ہے بلکہ وہ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے عذاب اور دور کی گمراہی میں ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{افترى على الله كذبا: کیا اس (نبی) نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے۔} اس ایت میں ایک احتمال یہ ہے کہ یہ کفار کی گفتگو کا بقیہ حصہ ہے اور ایک احتمال یہ ہے کہ جو کفار گفتگو سن رہے تھے انہوں نے کہا کہ کیااس نبی نے اللہ تعالی کی طرف یہ بات منسوب کر کے اس پر جھوٹ باندھا ہے یا اسے پاگل پن کا مرض ہے جو وہ ایسی عجیب وغریب باتیں کہتے ہیں ۔اللہ تعالی نے کفار کی اس بات کا رد کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ دونوں باتیں نہیں میرے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ان دونوں باتوں سے پاک اور بری ہیں بلکہ وہ کافر جو مرنے کے بعد اٹھائے جانے اور حساب کا انکار کرنے والے ہیں وہ عذاب اور دور کی گمراہی میں ہیں اور وہ اس چیز سے غافل ہیں ۔( تفسیرکبیرسبا تحت الایۃ:۸ ۹ / ۱۹۵ مدارک سبا تحت الایۃ:۸ ص۹۵۷ خازن سبا تحت الایۃ:۸ ۳ / ۵۱۷ ملتقطا)