Surah Saba Ayat 7 (34:7)
Sheba · Juz 22 · Makki
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا هَلْ نَدُلُّكُمْ عَلٰى رَجُلٍ یُّنَبِّئُكُمْ اِذَا مُزِّقْتُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍۙ-اِنَّكُمْ لَفِیْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کافر بولے: کیا ہم تمہیں ایسا مرد بتادیں جو تمہیں خبر دے کہ جب تم بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے تو پھر تم دوبارہ نئی پیدائش میں ہوگے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کافر بولے کیا ہم تمہیں ایسا مرد بتادیں جو تمہیں خبر دے کہ جب تم پرزے ہوکر بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ تو پھر تمہیں نیا بننا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و قال الذین كفروا: اور کافروں نے کہا۔} اس ایت میں کفار کا حال بیان کیا جا رہا ہے کہ کافروں نے تعجب کرتے ہوئے ایک دوسرے سے کہا: کیا ہم تمہیں ایک ایسے مرد کے بارے میں بتادیں جو تمہیں یہ عجیب و غریب خبر دے کہ جب تم مرنے کے بعد بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے تو پھر تمہیں دوبارہ نئے سرے سے پیداکیا جائے گا۔ وہ مرد محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہیں ۔( جلالین السبا تحت الایۃ: ۷ ص۳۵۹ مدارک سبا تحت الایۃ: ۷ ص۹۵۶ ملتقطا)